بابراعظم کو میچ ونر بننے کا گر سیکھنا ہوگا، انضمام الحق نے شاندار بات کہ دی

162

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق کاکہنا کہ بابر اعظم کو اب بھی اپنی بلے بازی میں بہت کچھ بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ 50 سالہ انضمام الحق کا کہنا ہےکہ انہیں اس بات پر کوئی شبہ نہیں کہ بابراعظم


بابر اعظم عظیم بلے باز ہیں لیکن انہیں اب بھی اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، اگر آپ بڑی شاٹس نہیں ماریں گے تو اچھی ٹیمیں آپ کو میچ نہیں جیتنے دیں گی،

بابر کو یہی سیکھنا ہے کہ بڑی شاٹس کیسے کھیلنی ہیں اور ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیسے کر نا ہے۔ انضمام الحق کا مزید کہناتھا کہ بابراعظم کو دوسری چیز یہ سیکھنی ہے کہ

میچ کیسے ختم کیا جا تا ہے ، اگر وہ رنز بنا رہے ہیں تو انہیں اپنی ٹیم کو تن تنہا میچز جتوانے چاہیئیں، اگر پاکستان ان کےرنز بنانے کے باوجود بھی میچ نہیں جیت رہا تو یہ پریشانی کی بات ہے۔