بابر اعظم ہمارافخر ہے، اسےچاہئے کہ ویرات کوہلی کی طرح۔“ شعیب ملک نے شانداربات کہہ دی

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نےکہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا فخر ہے، اسے چاہیے کہ ویرات کوہلی کی طرح اپنی ٹیم کو سپورٹ کرےتاکہ کھلاڑی بابراعظم کیلئے کھڑے ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اپنےایک انٹرویو میں


شعیب ملک نے پاکستان کے تینوں فارمیٹس کے کپتان بابراعظم کی تعریف کی اور مایہ ناز کھلاڑی کی قومی ٹیم کیلئےخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کرکٹ میں ایک ٹیم بنا کر چلے،

آپس میں ایک دوسرے کو ہر ممکن سپورٹ کریں۔ انہوں نےپی سی بی سے مطالبہ کیا کہ بابر اعظم کو بحیثیت کپتان تمام تراختیارات فراہم کریں تا کہ مستقبل میں کھیل کے دوران وہ بڑے فیصلے لے سکے۔

شعیب ملک نےنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اب تینوں فارمیٹس کا کپتان ہے، میری دعا ہےوہ کامیاب ہو، اسے بھی ابھی سپورٹ کی ضرورت ہے تاکہ بابر ایک بڑا کپتان بن کر ابھرے۔