میں نےخود دیکھا کہ شعیب اختر کےباﺅنسر کھیلتے ہوئےسچن ٹنڈولکر نےاپنی آنکھیں بند کرلی تھیں، سابق کھلاڑی نے حیران کن بیان دے دیا

195

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر محمد آصف نے دعویٰ کیا ہےکہ شعیب اختر کے باؤنسرز کا سامنا کرتےہوئے سچن ٹنڈولکر کی آنکھیں بند ہوا کرتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلرمحمد آصف نے


محمد آصف نے 2006ءمیں کھیلے جانےوالے کراچی ٹیسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے شعیب اختر کی پے درپے باؤنسرز کا سامنا کر تے ہوئے اپنی آنکھیں بند کرلی تھیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2006ءمیں تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی تھی جس کےتیسرے ٹیسٹ میچ میں عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ محمد آصف کاکہنا تھا کہ

جب میچ شروع ہوا تو عرفان پٹھان نے پہلے ہی اوور میں ہیٹ ٹرک کر کے ہماری بیٹنگ لائن پردباؤ بڑھا دیا تھا لیکن کامران اکمل نے سنچری سکور کر تے ہوئے ٹیم کا سکور بڑھانے میں مدد دی، اور اس طرح


اور اس طرح پاکستان پہلی اننگز میں 240 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکا لیکن جب باﺅلنگ شروع ہوئی تو شعیب اختر نے برق رفتار گیندیں کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امپائر کے قریب کھڑا تھا اور میں نے دیکھا کہ

شعیب اختر کے ایک یا دو باﺅنسرز کا سامنا کرتے ہوئے ٹنڈولکر نے اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں، ہم نےبھارت کو پہلی اننگز میں 240 رنز بھی نہیں بنانے دئیے اور پوری بھارتی ٹیم

صرف 238 رنز پرڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 265 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ہم نے میچ 341 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا۔