مجھے 6 پاکستانی سینئرکھلاڑی پیٹنےکیلئے آئے تھے اور“ شعیب اختر نےتہلکہ خیزدعویٰ کردیا

26

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق فاسٹ باولر اوربین الاقوامی شہرت رکھنے والےشعیب اختر آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دیتے ہیں اوراکثر اوقات وہ ایسی باتیں بھی کرجاتے ہیں جس کے باعث وہ خبروں کی زینت بنتے ہیں،


شعیب اختر نےانکشاف کیا ہے کہ 2000 میں 6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے پیٹنے آئے تھے، ایک بڑا اوپننگ بلے باز 5 کھلاڑیوں کے ساتھ مجھے پیٹنےآیا تھا۔ سابق فاسٹ بولر نے بتا یا کہ

ان کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرےپیچھے ہی پڑا رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے

لڑکی کی آبروریزی کی کوشش کی تھی لیکن میرانام میڈیا پر آیا، شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔