محمد یوسف اورانکی اہلیہ پہلی بار جب مکہ گئے توکعبہ شریف دیکھتےہی چیخ مارکرکیوں رونے لگ گئے؟جانیے

172

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ایک دفعہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا سعودی عرب میچ کینسل ہو گیا لیکن اللہ نے شاید یوسف کیلئےکچھ بہتر کرنا تھا۔ یوسف کو پتا چلا کے سارے خانہ کعبہ جا رہے ہیں ۔ اس نے ٹی وی میں کعبہ کاطواف دیکھا تھا۔


اس نےراشد لطیف سے کہا کہ مجھے بھی کعبہ دیکھا دو میری بیوی مسلمان ہے، راشد لطیف نے کہا کہ تمہارے پاسپورٹ پر غیرمسلم لکھا ہے۔ یوسف نےراشد لطیف سے کہا کہ

مجھے مسلمان کردو میں مسلمان ہونا چاہتا ہوں۔ یوسف نے طارق جمیل کو فون کروایا۔ طارق جمیل صاحب نے ان سے کہا کہ یوسف کومسلمان کرو اور اس کے داستاویز میں بھی مسلمان لکھاواو اور اس کو عمرہ کراؤ۔

یوسف یوہانہ نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام محمدیوسف رکھا۔ انضمام الحق بتاتے ہیں کہ میں نے یوسف کا ہاتھ پکڑا اور یوسف نے اپنا دوسرا ہاتھ سے اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ لیا۔


انضمام نے کہا کہ یوسف اپنا سر جھکا کے جب کعبہ آئے گا تب سر اٹھانا ہے اورمیرے لیے بھی لازمی دعا کرنا کیوں کہ پہلی دفعہ جب کعبہ کے سامنے جا کر جو دعا مانگی جائے اللہ اسےضرور پوری کر تا ہے۔

یوسف اور اس کی بیوی کعبہ کے پاس پہنچے کر سر اٹھا یا تو نہ جانے انہوں نے ایسا کیا دیکھا کہ ان دونوں نےزور زور سے چیخیں مارکر رونا شروع کر دیا۔ جب یوسف واپس آئے اور کہا کہ

اب میری جان جائے یا مجھے کرکٹ کیوں نہ چھوڑنی پڑے میں میڈیا کو بلوا کر اپنے مسلمان ہونےاعلان کروں گا۔ اسلام قبول کرنے سے پہلے محمد یوسف اتنا بڑے کھلاڑی نہیں تھے لیکن

اسلام قبول کر نے کے بعد انہوں نےپانچ سال میں سارے ریکارڈ توڑ دیے، دنیا کا بہترین کھلاڑی بریڈ مین کے دو بڑے ریکارڈ توڑ دیے ویورچررڈ جیسے بڑے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔