کو رونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے وسیم اکرم نےدلچسپ سزا تجویز کردی

160

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کوویڈ19 ایس او پیز پر عمل کروانے کے لیے ڈنڈا پلان پرعمل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں 54 سالہ سوئنگ کے سلطان کا کہنا تھا کہ


وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوویڈ19کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ میں نے پڑھا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے کہ لاہور اور اسلام آباد میں کو رونا کیسز کی صورت حال خطرناک ہو رہی ہے،

پلیز کو رونا ایس او پیز پر عمل کرلو، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے لوگ اتنے ڈھیٹ کیوں ہیں؟۔ وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کو رونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کا بی پلان بھی موجود ہے،

پلان بی کے تحت ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے ان لیجنڈز کو الٹا لٹکا کران پرڈنڈا چلایا جائے، نارمل بات تو ہم نےماننی نہیں ہے۔