وقار یونس کی سوئنگ کےبارے میں بہت بات ہوتی ہے، وہ گیند کو خراب کرتے تھے اور۔“ محمد آصف نےحیران کن بیان جاری کردیا

119

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سپاٹ،فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد آصف نے پاکستان کے سابق مایہ ناز باولر وقار یونس کی عمر بھر کی کمائی پرتنقید کے تیر چلاتے ہوئے’ الزامات‘ لگا دیئے ہیں۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ


محمد آصف نے کہا کہ میچ کے دوران نئی گیند سے بولنگ کروانا انہیں اس وقت آئی تھی جب وہ ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ چکے تھے ، پہلے تو وہ گیند کے ساتھ چیٹ کیا کرتے تھے ۔

محمد آصف نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقار یونس پچھلے بیس سالوں سے کوچنگ کر رہے ہیں اگر آپ سوئنگ کے ماسٹر تھے اور اتنا تجربہ ہونے کے باوجود بھی ایک نیا سوئنگ بالر کیوں تیار نہیں کر سکے ؟

انھوں نے کہا کہ کہنے کو ہمارے پاس بولرز تو بہت ہیں مگر ہوتا یہ ہے کہ کسی کو 2یا 3 میچز کھلا کر باہر کردیا پھر نیا آگیا، بولرز کی تعداد تو زیادہ ہے مگر کوالٹی سامنے نہیں آ رہی