کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے 20 رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا انتخاب کرلیا. انڈر 19 کرکٹ ٹیم واحد چار روزہ اور5 ون ڈے میچزکی سیریز کے لیے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ اس دورے کے لیے


اس دورے کے لیے ان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے کہ جو یکم ستمبر 2002 یا اس کے بعد پیدا ہوئے ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 میں کھلاڑیوں کی شرکت کے لیے

آئی سی سی نے بھی عمر کی یہی اہلیت مقرر کر رکھی ہے۔ اس دورے کے انعقاد کا مقصد مستقبل کے ستاروں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ

آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں میں مزید بہتری لانا ہے۔ کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دو سے 11 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا۔

اسکواڈ میں احمد خان ، عاصم علی ، منیب واصف ، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر عباس علی ، عبد الفصیح ، عبدالواحد بنگلزئی ، فہد منیر ، معاذ صداقت ، محمد عرفان نیازی ،

محمد شہزاد ، قاسم اکرم اور رضوان محمود، حسیب اللہ اور رضا المصطفیٰ،عالیان محمود ، علی اسفند ، ارحم نواب اور فیصل اکرم شامل ہیں.

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر اعجاز احمد نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کی فاتح بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم کے خلاف یہ سیریز ہمارے کھلاڑیوں کو

صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سیریز کے انعقاد سے ہمیں آئندہ سال آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے قومی انڈر 19 اسکواڈ کی تشکیل میں معاونت ملے گی۔

گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے چھ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت

دورہ بنگلہ دیش کے لیے اعلان کردہ قومی انڈر 19 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے کوویڈ 19 پرٹوکولز کے تحت یہ کیمپ بھی بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا،

جہاں اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو 8 اپریل کو کوویڈ 19 کی ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

12 اپریل: بنگلہ دیش روانگی،16 تا 18 اپریل: قومی انڈر 19 اسکواڈ کے سلہٹ میں ٹریننگ سیشنز، 19 تا 22 اپریل: واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ، 26 اپریل: پہلا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ

28 اپریل: دوسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ، 30 اپریل: تیسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ، 3 مئی: چوتھا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ، 5 مئی: پانچواں پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ

اپنا تبصرہ بھیجیں