وکٹ کیپر کی نئی،جنگ پاکستان کےمحمد رضوان اور انڈیا کےرشب پنت آمنے سامنے۔

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز محمد رضوان کے چرچے اس وقت پوری دنیا میں ہیں، انہوں نے پیچھلے کچھ عرصے میں شاندار کرکٹ کھیل کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ان کی زبردست پرفارمینس کی وجہ سے


محمد رضوان کا شمار دنیا کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جا نے لگا ہے۔ اس وقت انڈیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین رشب پنت اور پاکستان کے محمد رضوان کے درمیان

بیٹنگ کا سخت مقابلہ جاری ہے، محمد رضوان نے پیچھلی 18 اننگز میں 46.31 کی اوسط سے 741 رنز بنا رکھے ہیں۔ جس میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

جبکہ رشب پنت نے 18 اننگز میں 41.37 کی اوسط سے 662 رنز سکور کر رکھے ہیں، جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ محمد رضوان نے بیٹنگ کے میدان میں رشب پنت کو بچھاڑ کر رکھ دیا۔