جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ کے لئے، پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان، سب کے پسندیدہ کھلاڑی ٹیم میں شامل

170

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں موجود ہے جہاں اسے 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 2 اپریل بروز جمعہ کو شام ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا،


قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے۔ مصباح الحق نے کہا ہے کہ

مشکل حالات میں کرکٹ ہو رہی ہے، ساؤتھ افریقہ میں دو ٹیموں نے اپنے دورے ختم کیے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کوشش کریں گے ساؤتھ افریقہ میں سیریز اچھی کھیلیں۔

مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے ٹیم کا بیک اپ بھی تیار ہو رہا ہے، پول میں شامل تمام پلیئرز کو موقع دیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ بڑا اہم ہے، جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔


بابر اعظم نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا، میری سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہو رہی ہے، ناموں پر بحث ہوتی ہے جو ہونی چاہیے۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ ون ڈے میچز ہمارے لیے اہم ہیں، کپتانی کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھا اور آگے بھی سیکھوں گا۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں اچھی کرکٹ کھیل کر ہرایا ہوا ہے جنوبی افریقا میں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے، جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو ہرایا ہوا ہے لیکن آسان نہیں لیں گے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
فخر زمان، امام الحق، کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، شاداب خان، شاہین افریدی، حسن علی، اور حارث رؤف شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتی فیصلہ کیا جایے گا،