شعیب اختر نےمسکرا کرمجھے دیکھا اور کہا میں تمہیں ختم کر دوں گا

283

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر لائم پلنکٹ نے کہا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ پاکستان کے فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا سامنا کیا توانہوں نے مسکرا کر کہا تھا کہ میں تمہیں ختم کر دوں گا۔


تفصیلات کےمطابق انگلش آل راؤنڈر لائم پلنکٹ نے بروکین ٹرافی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا سامنا کرنا خوفناک تجربہ رہا۔

راولپنڈی ایکسپریس کے ساتھ درہم کیلئےکھیلا تھا ان کی دوستی کرکٹ کے میدان پر برقرار نہیں رہتی تھی۔ پلنکٹ نے انگلینڈ کی جانب سے لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور

شعیب اختر کا سامنا کرنے کیلئے خود کو تیار کیا۔ انگلش آل راؤنڈر کے مطابق لاہور ٹیسٹ میں پہلی بار شعیب کا سامنا کیا تو وہ رن اپ کانشان لگا رہے تھے اور وہ صرف مسکرا کر بولے ’میں تمہیں ختم کر ڈالوں گا۔‘ اورہنس پڑے۔