سب سے کم عمر میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا حسن رضا کاریکارڈ اب کوئی نہیں توڑ سکےگا مگر کیوں؟آئی سی سی نے نئی،پالیسی متعارف کروادی

176

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق اب 15 سال سے کم عمر کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کھلاڑیوں کوانٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئےعمر کی پالیسی متعارف کرائی ہے


آئی سی سی کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کے اہل ہونے کیلئے کرکٹر کی عمرکم از کم 15 سال ہو نا ضروری ہے۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی حفاظت میں بہتری لانے کیلئے

انٹرنیشنل کر کٹ کیلئے کم سےکم عمر کی پابندیاں متعارف کرانے کی تصدیق کی ہے جس کا اطلاق آئی سی سی ایونٹ، باہمی کر کٹ اور U19 کرکٹ سمیت تمام کرکٹ میں ہو گا اور

یہ اصول مردوں، خواتین اور انڈر 19 کرکٹ میں ہر ایک کیلئے لاگو ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی کی جانب سےکھلاڑیوں کی عمر سے متعلق کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں تھی۔