حسن علی کا ’روٹی گروپ‘ پھر اکھٹا ہو گیا

144

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
خیال رہے کہ 2018 میں دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران فخر زمان، شاداب خان، حسن علی ، محمد نواز ، آصف علی فارغ اوقات میں مل کر ایک ساتھ کھانے پینے اور حسین مناظر سے لطف اندوز ہونے ایک ساتھ نکلتے تھے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنے ’روٹی گروپ‘ کے ایک مرتبہ پھر اکھٹے ہونے پر خوش ہیں۔ شاداب خان کا بتانا ہے کہ ہم نے اپنے اس گروپ کو ’روٹی گروپ‘ کا نام دے رکھا ہے۔

حسن علی اور شاداب خان آئے دن اپنے اس گروپ کو یاد کرتے ہیں تاہم اب دورہ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کیلئے ملک سے روانگی سے قبل تصویر شیئر کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ

ہمارا روٹی گروپ ایک مرتبہ پھر اکھٹا ہوگیا ہے۔ حسن علی نے کہا کہ ’ہم روانگی کیلئے تیار ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘ اپنے ٹوئٹ میں حسن علی نے ہیش ٹیگ ’روٹی گروپ‘ کا استعمال بھی کیا۔