کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کےچیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس سال انگلینڈ، اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کر تے ہوئے


وسیم خان نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جو بھی کرہا ہے پاکستان کے لیے کر رہا ہے ، پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور پی سی بی کے مابین معاملات خراب ہونے کا تاثر ٹھیک نہیں ہے،

اب پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کی تیاری شروع ہوچکی ہے، اسی سال اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلینڈ کے مکمل سکواڈ کی میزبانی کریں گے، اس دوران آسٹریلیا کی میزبانی کےبھی منتظر ہوں گے جو 22-2021ء میں فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں