کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کےسابق کوچ ڈیرن لیہمین کا کہنا ہےکہ ہم پاکستان کا دورہ کرنے کے قریب ہیں، سکیورٹی کی صورتحال بہتر رہے تو کوئی وجہ نہیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان نہ جائے۔ تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں


آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیرن لیہمین کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان کو بے حد خوبصورت ملک پا یا ہے جس کے لوگوں میں کرکٹ کا جنون بے تحاشہ ہے اور ان کے خیال میں

آسٹریلین ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کے انتہائی قریب ہے۔ 50 سالہ ڈیرن لیہمین کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 1998ء کے دورے میں خوب انجوائے کیا تھا۔ یاد رہے کہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ اس سال جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد انگلینڈ، اور نیوزی لینڈ کی کر کٹ ٹیم بھی پاکستان آئیںگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں