کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کے اوپر ان دنوں کڑی تنقید ہو رہی ہے، انہوں نے بلاشبہ ایک اچھی ٹیم سلیکٹ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے،


تفصیلات کے مطابق محمد وسیم کا کہنا ہےکہ میں نے اچھی ٹیم سلیکٹ کرنے کی کوشش کی، میں اب ہر کسی کو راضی نہیں کر سکتا۔ محمد وسیم کا کہنا تھا حارث سہیل کےحوالے سے

مجھ پر کڑی تنقید کی گئی ہے، میں نےقائدِ اعظم ٹرافی اور پاکستان کپ کے دوران ان کی بیٹنگ اور فیلڈنگ قریب سے دیکھی ہے،حارث سہیل فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔

وہ پورا میچ گراؤنڈ میں کھڑے نہیں ہوسکتے، انہیں میں دورہ ساؤتھ افریقہ کیلئے کیسے سلیکٹ کر لیتا۔ وہ 100 اوور گراؤنڈ کھڑے نہیں ہوسکتے، جس کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں