قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے، میرا اس وقت تین کھلاڑیوں سےسخت مقابلہ ہے۔۔ شاداب خان نے حیران کن بات کہہ دی

140

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے دورہ ساؤتھ افریقہ کیلئے روانگی سے قبل ایک کانوکیشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ، قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا بہت مشکل کام ہے،


تفصیلات کے مطابق فٹنس کے مسائل میں گھرے ہوئے شاداب خان نے، قومی ٹیم اپنی واپسی کو آسان قرار نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سخت محنت کے بعد ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے میرا اس وقت 3 کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ ہے، ان کھلاڑیوں میں عثمان قادر، زاہد محمود اور محمد نواز شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹیم میں جگہ برقرار رکھنی ہے، تو پرفارمینس دینی پڑے گی، ورنہ بہتر کھلاڑی پیچھے موجود ہیں، انہوں نے دورہ ساؤتھ افریقہ کیلئے کامیابی کی نوید بھی سنائی۔