اسے کہتے ہیں گھر میں گھس کر مارنا! بھارت کو انگلینڈ کے خلاف پہاڑ جیساہدف دے کر بھی شرمناک شکست کا سامنا کیوں کرنا پڑاوجہ سامنے آگئی، جھلکیاں دیکھیں

114

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی۔ انگلینڈ نے 337 رنز کا ہدف چھ اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے راہول 114 گیندوں پر 108،رشباپنت 40 گیندوں پر 77، کپتان ویرات کوہلی 79 گیندوں پر 66 اور ہاردیک پانڈیا 16 گیندوں پر 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام کرن اور ٹوپلی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے 337 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا گیا،

دونوں بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں اطراف چوکے چھکے لگائے ۔جیس روئے 52 گیندوں پر 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تاہم ان کے بعد آنے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس اور

جونی بیئر سٹو نے بھارتی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا۔ جونی بیئر سٹو 112گیندوں پر 124 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں سات چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔

بین سٹوکس نے 52 گیندوں پر 99 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،انکی اننگز میں 10 چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ دونوں ٹیموں میں تین میچر پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔تیسرا اور فائنل ون ڈے میچ 28 مارچ کو پونے میں کھیلا جائے گا۔