کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے۔ مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ


مشکل حالات میں کرکٹ ہو رہی ہے، ساؤتھ افریقہ میں دو ٹیموں نے اپنے دورے ختم کیے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کوشش کریں گے ساؤتھ افریقہ میں سیریز اچھی کھیلیں۔

مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے ٹیم کا بیک اپ بھی تیار ہو رہا ہے، پول میں شامل تمام پلیئرز کو موقع دیں گے۔ مصباح الحق نے ورچوئل کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ

پاک بھارت سیریز جب ہوگی دیکھیں گے ابھی جو سیریز کھیل رہے ہیں اس پر فوکس ہے، ہماری کوشش ہے اچھی ٹیم بنے، حریف کوئی بھی ہو ہم اچھا کھیلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں