ون ڈے کرکٹ میں بابر اعظم نے روہت شرما کو بھی پیچھےچھوڑ دیا

98

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی کپتان کے 837 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جب کہ روہت شرما پونے


روہت شرما پونے میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہنے کے بعد 836 پوائنٹس تک محدود ہوگئے ہیں، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 868 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

دریں اثناء مذکورہ بالا میچ میں جونی بیئرسٹو کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ کپتان ایین مورگن ایک درجے ترقی کرتے ہوئے 24 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈر بین سٹوکس بائولرز کی فہرست میں 75 ویں سے 64 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ان کے ہم وطن کرس ووکس کی آل راؤنڈرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن ہے۔ بھارتی اوپنر شیکھر دھون 2 درجے ترقی کے ساتھ 15 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،