مودی کی عمران خان کو لکھی ٹوئٹ نےکیون پیٹرسن کو خوش کردیا، شاندار بات کہہ دی

145

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیل ہو یا سیاست یا پھر کچھ اور اسے بین الاقوامی سطح پر بھی غور اور سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ انگلینڈ کے سابق مشہور بیٹسمین کیون پیٹرسن نے پاک بھارت تعلقات پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔


وزیراعظم عمران خان کے کو رونا میں مبتلا ہونے کے بعد 20 مارچ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا

جس کے ردعمل میں انگلیند کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ نریندر مودی کی عمران خان کو لکھی گئی ٹوئٹ سے مجھے خوشی ہوئی۔

کیون پیٹرسن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے میدان میں اور باہر اکٹھے ہونے کے خواب کو تعبیر مل سکے گی۔ اس سال نے ہمیں دکھا دیا کہ ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔