میری اس کھلاڑی کےساتھ اچھی جوڑی بن گئی ہے، ہم ساؤتھ افریقہ کو مشکل میں ڈال دیں گے۔ امام الحق نے حیران کن بات کہہ دی

143

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز امام الحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، کہ میری اور کپتان بابر اعظم کی اچھی جوڑی بن چکی ہے، ہم ساؤتھ افریقہ کو شکست دے سکتے ہیں۔


امام الحق کا کہنا تھا کہ میری اور بابر اعظم کی جوڑی ساؤتھ افریقہ کو مشکل میں ڈال دے گی۔ امام الحق ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز میں اپنی اور بابر اعظم کی جوڑی کو

اوپننگ بلے بازوں کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔۔ گزشتہ روز کھیلے جانے پریکٹس میچ میں بابر اعظم اور امام الحق نے اوپننگ کی تھی، جس میں دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں سکور کیں تھی۔

پریکٹس میچ میں بابر الیون کو شاداب خان الیون سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، شاداب خان الیون کی طرف دھواں دار اننگز کھیلتےہوئے فخر زمان نے سنچری سکور کی۔