کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بائیں ہاتھ کے اوپنر شرجیل خان کو اپنا نیچرل گیم کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے


شعیب اختر نے کہا کہ شرجیل کی فارم سے پاکستان بیٹنگ کو مدد ملے گی جو کپتان بابراعظم پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ شعیب اختر نے شرجیل خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

تھوڑی ہمت دکھائو، مرد بنو اور میدان میں جائو، اب پرفارم کرنے کا وقت آگیا ہے، شرجیل خان کے پاس تمام شاٹس موجود ہیں،انہیں بس اعتماد کی ضرورت ہے، شرجیل دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں،

انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کرنی چاہیئے۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ اگر شرجیل اپنی فٹنس بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قابل اعتماد اوپنر بن جائیں تو اس سے پاکستانی ٹیم کے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں