فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ بھی مِس نہیں ہوا، شرجیل خان نے شاندار بات کہہ دی

120

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی اسکواڈ میں شامل ہونے والے کرکٹر شرجیل خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم میں کم بیک ہوا ہے، فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ مس نہیں ہوا۔


شرجیل خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ مکمل کی اور سات ماہ محنت کی، لاہور کیمپ بہت اچھا جا رہا ہے سب سے سپورٹ مل رہی ہے، میرا فوکس ہمیشہ کھیل رہا ہے آئندہ بھی ایسا ہوگا،

فٹنس کا کوئی ایسا ایشو نہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا آرہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس کی وجہ سے میرا ایک میچ مس نہیں ہوا، جو پلان مجھے دیا گیا اس پر عمل کر رہا ہوں،

ماضی کی باتیں ہیں ہر کسی کا ایک ماضی ہوتا ہے، اب کرکٹ میں واپس آیا ہوں تواسی پر فوکس ہے۔شرجیل خان نے کہا کہ میرا کم بیک ہوا ہے اس پر بہت خوش ہوں،