دورہ جنوبی آفریقہ! رضوان کو ان کی فیورٹ پوزیشن اوپننگ سےہٹا دیا گیا کس نمبر پرکھلایا جائے گا بتادیا

182

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
حالیہ عرصے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنی بھرپور بیٹنگ پرفارمنس کیساتھ قومی ٹیم میں اپنا نمایاں مقام بنایا ہے ان کی اس شاندار کارکردگی پر بورڈ نے انہیں ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر 2020ء کیلئے منتخب کیا،


پھر عمدہ پرفارمینس کی بنیاد پر انہیں سینڑل کنٹریکٹ 21-2020ء میں ’بی‘ کیٹگری سے ’اے‘ میں ترقی بھی دی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان نے اگست 2020ء میں انگلینڈ کے خلاف

تین ٹیسٹ کی سیریز میں 40.25کی اوسط سے 161رنز کیساتھ پاکستان کے لئے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔دسمبر 2020ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں جہاں پاکستان کو 2/0سے شکست ہوئی،

تین نصف سینچریوں کیساتھ 50.50کی اوسط سے 202رنز اسکور کئے۔ اس سال جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے دو ٹیسٹ میں محمد رضوان نے پہلی ٹیسٹ سینچری کیساتھ 83.00کی اوسط سے 166رنز اسکور کئے۔


محمد رضوان کو ان کی بہترین بیٹنگ صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے، ٹیم مینجمنٹ نے انھیں دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز میں بطور اوپنر کھلایا۔18دسمبر 2020ء کو آکلینڈ میں

دائیں ہاتھ کے بیٹس مین 17گیندوں پر 17اور ہملٹن کے دوسرے میچ میں 20گیندوں پر 22رنز کیساتھ شدیدتنقید کی زد میں تھے، تاہم 22دسمبر 2020ء کو میکلین پارک نیپئر میں

دائیں ہاتھ کے بیٹس مین نے 59 گیندوں پر 10چوکوں اور تین چھکوں کیساتھ 89 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے بطور اوپنر کھیلنے کے فیصلے کو پہلی بار درست ثابت کیا، اور یہی نہیں

رضوان نے 11فروری 2021ء کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف 64 گیندوں پر 6 چوکوں اور 7 چھکوں کیساتھ ناقابل شکست 104رنز بنا کر ٹی 20 میں اپنی پہلی اور پاکستان کے لئے دوسری سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

ساتھ ہی محمد رضوان ، احمد شہزاد کے بعد پاکستان کے دوسرے بیٹس مین بن گئے، جس نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان کے لئے سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔


جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی 20مقابلوں میں 98.50کی اوسط سے 3میچوں میں 197رنز بنانے پر محمد رضوان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دورہ جنوبی افریقا میں قومی ٹیم تین ون ڈے کی سیریز کھیلے گی،

جو قومی ٹیم کی ورلڈ کپ 2019ء کے بعد تیسری ون ڈے سیریز ہے، سری لنکا کے خلاف ستمبر 2019ء میں وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹیم کے کپتان تھے، جب کہ اکتوبر 2020ء میں

راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے کی سیریز محمد رضوان بطور وکٹ کیپر کھیلے تھے۔ ٹی 20میں قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز کرنے والے محمد رضوان جنہوں نے 35ون ڈے میچوں میں 30.41 کی اوسط سے 730 رنز 2 سنچریوں اور تین نصف سینچریوں کی مدد سے

اسکور کیے ہیں۔31 اننگز میں پانچ مختلف نمبروں پر باری لے چلے ہیں البتہ انہوں نے کبھی ٹی 20کی طرح ون ڈے کرکٹ میں اننگز کا آغاز نہیں کیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف قوی امکان ہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر پانچ پر بیٹنگ کرینگے۔