سابق کرکٹر عبدالقادرمرحوم کو ستارہ امتیاز ملنے پر بیٹوں کاجذباتی پیغام

115

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق ٹیسٹ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو ستارہ امتیاز ملنے پر ان کے بیٹوں نے جذباتی پیغام شہیر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کے بیٹےکرکٹر عثمان قادر اور سلمان قادر نے جذباتی پیغام شیر کیا اور شکریہ ادا کیا۔


گورنر ہاؤس میں ہونے والے اس پروقار تقریب میں ستارہ امتیاز کا اعزاز سابق کرکٹر عبدالقادر کی اہلیہ نے وصول کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل عثمان قادر کا کہنا تھا کہ والد کی خدمات پر ستارہ امتیاز دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دوسرے بیٹے سلمان قادر کا کہنا تھا کہ آج ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔