پاک بھارت باہمی سیریز، شاہد آفریدی کاموقف بھی سامنے آگیا،وائرل ویڈیو دیکھیں

103

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کو رونا کی موجودہ لہر بہت،خطرناک ہے، بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب کیلئے ضروری ہے، بھارت کرکٹ کو سیاست سے دور رکھے۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلی اور عوام نے بہت پیار دیا۔ بیٹنگ کی پرفارمنس کو باؤلنگ اور فیلڈنگ سے پوری کرتا تھا، زندگی میں کچھ کرنے کیلئے سخت محنت کرنے کا عزم کر رکھا تھا،

کرکٹ امور پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد وسیم بہت اچھے چیف سلیکٹر ہیں، چاہتا ہوں کہ میرٹ پر فیصلے ہوں ،کرکٹ کو زیادہ آسان نہ لیں، اس میں بہتر پرفارمنس والے لڑکے شامل کریں۔

پاک بھارت تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے کے ملک جا کر خوش ہوتے ہیں اور بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں۔