اس تاریخ تک فٹنس بہتر کرو ورنہ پلئینگ الیون میں نہیں کھلایا جائے گا۔ شرجیل خان کوفٹنس میں بہتری کیلئےڈیڈ لائن مل گئی

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کے لیے اپنی فٹنس میں بہتری لانے کیلئے 9 اپریل کو ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ بائیں بازو کے اوپنر کی پلیئنگ الیون میں جگہ ان کی فٹنس میں بہتری پر منحصر ہوگی


فٹنس میں بہتری کیلئے انہیں اگلے 3 ہفتوں کیلئے خصوصی ٹرینر فراہم کیا گیا ہے۔ پیر کو قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں پاکستان سکواڈ کے ممبران نے انٹرا سکواڈ 50 اوور میچ کھیلا

تاہم شرجیل خان پریکٹس پچوں پر دوڑتے نظر آئے، بیٹنگ کوچ یونس خان اوپنر کی نگرانی کر رہے تھے۔ اوپنر سکواڈ کی روانگی سے قبل انٹرا سکواڈ میچوں میں حصہ نہیں لیں گے اور

کوچز کے ساتھ مل کر اپنی فٹنس پر بھی کام کریں گے۔ موجودہ ٹیم انتظامیہ کو توقع ہے کہ شرجیل خان کم از کم 2017ء جیسی فٹنس حاصل کرلیں گے۔ بابراعظم نئ کہا تھا کہ انھیں صرف ٹی ٹونٹی میں ایڈجسٹ کرنا آسان ہے۔