کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ذکاء اشرف بھی شرجیل خان کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ شرجیل کو داغدار قرار دینا درست نہیں، سیٹھی نے غلط پابندی لگائی۔ تفسیلات کے مطابق


ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اوپنر کو داغدار قرار دینا درست نہیں، بورڈ کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے اس کیس کو غلط انداز میں لیتے ہوئے

بغیر کسی ثبوت کے شرجیل پر پابندی لگادی، وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں، پی ایس ایل میں عمدہ کار کردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کھلاڑیوں کو

ان کے داغدار ماضی نہیں بلکہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر منتخب کرنا چاہیے، اگر کوئی پاکستان کیلیے اچھی کار کردگی دکھا سکتا ہے تو اسے ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں