جنوبی افریقہ کے دورہ سے قبل قومی کھلاڑیوں کے درمیان پریکٹس میچ، بابر اعظم کی ٹیم کوشکست کا سامنا

99

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کے دورہ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے پریکٹس ون ڈے میچ میں شاداب خان کی ٹیم نے بابر اعظم کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کےدورہ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جا نے والے پہلے پریکٹس ون ڈے میچ میں شاداب خان کی ٹیم نے بابر اعظم کی ٹیم کو

چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ بابر اعظم کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 289 رنز بنائے۔ بابراعظم الیون کی جانب سے اوپننگ بلے باز امام الحق 91،

بابر اعظم 83 اور سعود شکیل 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان الیون نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ شاداب الیون کی جانب سے فخز زمان 109، سرفراز احمد 58 اور محمد نواز 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔