بڑا اعزاز حاصل کرنے پر آئی سی سی کی علیم ڈار کومبارکباد

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں کرکٹ میچز میں ایمپائرنگ کی ذمہ داری سرانجام دینے والے ایلیٹ ایمپائر علیم ڈار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تہہ دل سے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انھوں نے میرے 400 میچز میں کامیاب ایمپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور میرا حوصلہ بڑھایا.

علیم ڈار نے احسن رضا سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائز کرنے کا اعزاز چھین لیا ہے۔ آئی سی سی ریکارڈز کے مطابق علیم ڈار اب تک 136ٹیسٹ، 211 ون ڈے

اور 53ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایمپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ علیم ڈار کا مزید کہنا تھا کہ میں اور بھی پاکستانی کرکٹرز کو ایمپائرنگ کی فیلڈ میں آنا چاہیے انٹرنیشنل سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنی چاہیے۔