کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لاہور ہائیکو رٹ نے بابر اعظم کیخلاف اندراج مقد مہ کا سیشن عدا لت کا حکم معطل کر دیا، عدا لت نے حامیزہ مختار اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکو رٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے


اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ایف آئی اےاور حامیزہ مختار کو فریق بناتے ہوئے بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے

کپتان اور بہترین پلئیر ہیں، کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں، سیشن عدالت نےسائبرکرائم ایکٹ کےتحت مقد مہ درج کر نے کا حکم دیا ہے جوسائبرکرائم رولز 2018 کے منافی ہے۔

عدا لتی فیصلہ جاری کرنے سے قبل ان کا موقف نہیں سنا گیا۔ عدا لتی کارروائی کے بعد اسٹار بلے باز کے وکیل نے بتایا کہ عدا لت نےسیشن کو رٹ کاپرچہ درج کرنے کا حکم معطل کر تے ہوئے قومی کپتان کی درخواست پر ایف آئی اے اورمدعی مقد مہ حامیزہ مختار کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں