میری خواہش تھی،کہ میں اس لیجنڈ کی کپتانی میں کھیلوں, شرجیل خان نےحیران کن بات کہہ ڈالی

397

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
میری خواہش تھی کہ میں اس لیجنڈ کی کپتانی میں کھیلوں, گزشتہ روز میڈیا سےبات کر تے ہوئے لیفٹ ہینڈ بیٹسمین شرجیل خان کاکہنا تھا کہ میری خواہش تھی, کہ میں انضمام الحق کی کپتانی میں کھیلوں,


انضمام الحق پاکستان کرکٹ کا ایک مایہ ناز نام ہیں, وہ جتنا اچھے کھلاڑی تھے, اتنےہی اچھے کوچ اور مانیٹر ہیں, شرجیل خان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے مواقع ملے تومیں انضمام الحق کی کپتانی میں کھیلنا چاہوں گا.

شرجیل خان کا اپنی فٹنس کے اوپر بات کر تے ہوئے کہنا تھا,کہ مجھے فٹنس کے جو نئے قوانین ہیں, یا سٹینڈرڈ بنے ہیں, میں ان کے بارے میں نہیں جانتا تھا لیکن اب میری پوری کوشش ہے میں اپنے آپ کو

ان فٹنس سٹینڈرڈ کے مطابق ڈھال سکوں, اس وقت میری پوری توجہ کامرکز میری فٹنس ہے, میں جلد ہی اپنے فٹنس مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جاؤ گا.