کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاداب خان کا کہنا ہے کہ انجری کی وجہ سے پرفارمنس نیچے گئی، مکمل فٹ ہوچکا ہوں باؤلنگ میں ویسا ہی نظر آؤں گا، امید ہے کہ جیسے کیرئیر کا آغاز کیا ویسا پرفارم کروں۔


تفسیلات کے مطابق شاداب خان نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز بہت اہم ہے، تمام کھلاڑی فارم میں ہے اور اچھے ردھم میں ہے،

ان کا کہنا تھا کہ 2 پریکٹس سیشن بھی ہوئے ہیں جس سے فائدہ ہو گا۔ نائب کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کافی عرصے سے ہم نہیں کھیلے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت اچھا ہے،

کرکٹ کے علاوہ ہماری کوئی بات نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم لوگ نیگیٹو باتیں نہیں سوچتے، انٹرنیشنل کرکٹ میں ہر ٹیم برابر ہوتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری بھی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں