اگرتمہارا جواب ہاں ہے تومجھے بتادینا” شعیب ملک اور ثانیہ کے معاملات کیسےشادی تک پہنچے؟ٹینس سٹار نے اندر کی بات بتادی

147

کرکٹ سےجڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے ایک انٹر ویو میں انکشاف کیا کہ شعیب ملک نےانہیں ایسے انداز میں شادی کے لیے پروپوز کیا تھا کہ وہ انہیں منع ہی نہیں کر سکیں۔


روز نامہ جنگ کی رپورٹ کےمطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہم سفر منتخب کیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے سرحد پار کرکٹر سے

شادی کیوں کی؟ اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ثانیہ مرزا نے پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کو بتایا کہ شعیب ملک نے انہیں

جس طرح سے شادی کے لیے پرپوز کیا تھا وہ بے حد شاندار تھا، جس کے بعد وہ شعیب کو انکار نہیں کر سکیں۔ ثانیہ مرزا نے زینب عباس سےبات چیت میں بتا یا کہ


کچھ مہینوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شعیب ملک نے مجھے سیدھے کہہ دیا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتےہیں۔ شعیب نے کہا کہ میں بھارت آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں۔ اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتادینا۔

ٹینس سٹار نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں کافی سچائی نظر آئی۔ مجھے لگا کہ اس میں کوئی دکھاوا نہیں تھا، وہ ان کے سچے جذبات تھے جسے شعیب نے محسوس کیا اور مجھ سے اظہار کردیا۔

ثانیہ نے کہا کہ انہیں شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کیونکہ وہ دکھاوا نہیں کرتے۔ انہوں نےگھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا جو کہ ان کا اسٹائل نہیں ہے۔ شعیب ملک بہت سادے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے زینب عباس کے ساتھ انٹرویو میں مزید بتا یا کہ انہیں شعیب ملک کی کس عادت سے سب سے زیادہ نفرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ


انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے رویے میں کافی فرق ہے اورخاص طور پر جب کسی بات پر بحث ہوتی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ جب بھی ہماری کسی بات کو لے کر بحث ہوتی ہے، تو شعیب کھل کر بات نہیں کرتے، جو ان کے دماغ میں ہے اور دل میں ہے، وہ نہیں بولتے۔

مجھے ان کی اسی بات سےنفرت ہے، میں بہت،غصہ ہوجاتی ہوں اور دل کر تا ہے کہ کوئی چیز توڑ دوں اور شعیب سے کہوں کہ تم بات بول کر اس کو ختم کیوں نہیں کردیتے۔ ثانیہ نے بتا یا کہ وہ بہت جلد غصہ ہوجاتی ہیں جبکہ شعیب ہمیشہ آرام سے بات کر تے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ جھگڑے کے وقت میں ان سے کہتی ہوں کہ تم کچھ بولو تو سہی اور وہ اپنے فون میں لگ جا تا ہے، میں بولتی رہتی ہوں لیکن شعیب پر کوئی اثر نہیں ہو تا۔