کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگرماضی میں میچ،فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیلئے کوئی مثال قائم کی ہوتی تو آج ہمیں بدنامی کا سامنا نہیں کر نا پڑتا


تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرجیل خان کی شرکت کے بعد اب قومی ٹیم میں شامل کرنے کی بحث ہو رہی ہے اور بالخصوص رواں سال

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انہیں سکواڈ میں شامل کرنے سے متعلق باتیں شروع ہو چکی ہیں اور اس حوالے سے کوئی ان کی حمایت کر رہا ہے تو کسی نے مخالفت بھی کی ہے کہ

وہ میچ،فکسنگ میں ملوث رہے ہیں. ٹیسٹ آل راؤنڈر محمد حفیظ نےگزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی کوفکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کیلئے سخت قوانین بنا نے چاہئیں تاہم پی سی بی کے


سی ای او وسیم خان نے انہیں اس بیان پرتنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا تھا کہ محمد حفیظ کو اپنی کرکٹ پر توجہ دینی چاہئے اور ایسے بیانات سے گریز کر نا چاہئے. اب شاہد خان آفریدی نے بھی

دبے الفاظ میں محمد حفیظ کے موقف کی حمایت کر دی ہے جن کا کہنا ہے کہ بہت ساری چیزوں کو دیکھ کر چلنا پڑ تا ہے اور سخت فیصلے کر نے ہو تے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ

ہم نے ماضی میں اس بارے میں نہ کچھ کیا اور نہ ہی مثالیں قائم کیں جس کے بعد اس طرح کے واقعات سامنے آرہے ہیں. مایہ ناز آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ

ماضی میں ہم سے بہت غلطیاں ہوئیں، ہم نےوہاں مثالیں قائم نہیں کیں لیکن اب محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور وہ درست کہہ رہا ہے، اگر اس قسم کے معاملات سے مستقبل میں بچنا چاہتے ہیں تواب آپ قوانین بنائیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں