بابر اعظم نے اپنی دلکش کورڈرائیو کا راز بتادیا، کس پلیئر کی کاپی کرکےکورڈرائیو سیکھی یہ بھی بتا دیا

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےکہا ہے کہ ان کو کور ڈرائیو کا شروع سے شوق تھا، ٹی وی پر ساوتھ افریقین کھلاڑی اے بی ڈویلیئر زکو دیکھتا تو نیٹ میں پریکٹس کر تے ہوئے ان کو کاپی کرنےکی کوشش کرتا۔


بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کا مضبوط ایریا ہوتا ہے جس میں وہ سکوربھی کرتا اور آوٹ بھی کم ہوتا، میں سمجھتا ہوں جو مضبوط ایریا ہو اس کو کبھی نہ چھوڑیں۔

یونس خان کے ساتھ کچھ دیر کھیلا ہوں، ان سے کافی کچھ سیکھا ہوں، ان سے مختلف ممالک کی کنڈیشنز کےمتعلق پوچھتا ہوں، جس کا ہمیں کافی فائدہ ہوتا ہے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ٹیم تیار کر رہے ہیں ، نئے لڑکے آرہے ہیں، لڑکوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ انشااللہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *