مجھے بابراعظم کوبیٹنگ کرتےدیکھنا بہت پسند ہے“ ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلےباز سٹیوسمتھ نے بھی سچ بول دیا

142

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر ون بلے باز سٹیو سمتھ نے بابر اعظم کو اپنا پسندیدہ بلے باز قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے ان کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا بہت پسند ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجب ان سے پوچھا گیا کہ


جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس بلے از کو بیٹنگ کر تے ہوئے دیکھنا پسند کرتے ہیں تو انہوں نے انکشاف کیا ہےکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم وہ بلے باز ہیں جنہیں تینوں فارمیٹ میں

بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا پسند کرتا ہوں۔ ایسا پہلی بار نہیں جب سٹیو سمتھ نے ان کی تعریف کی ہو بلکہ رواں سال کے آغاز میں بھی ان سے جب بابر اعظم کی بیٹنگ کے بارے میں

پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت اچھا کھلاڑی ہے اورجب وہ بیٹنگ کر رہا ہوتا ہے تو اس کے پاس بہت زیادہ وقت ہوتا ہے۔