پاکستان کو دورہ جنوبی افریقا میں مشکلات کاسامنا کرناپڑ سکتاہے، وسیم اکرم نے حیران کن بات کہہ دی

107

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا اہم ہے وہاں کی وکٹیں بہت مختلف ہونگی، پاکستان کو دورہ جنوبی افریقا میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔


میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں کھلاڑیوں کی سلیکشن کو مسئلہ بنا دیا جاتا ہے، شرجیل خان کافی وقت سے بائیو سیکیور ببل میں تھے،

شرجیل خان نے وعدہ کیا ہے وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا، شرجیل خان کو اپنی فٹنس عالمی معیار کے مطابق کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نہ میں کرکٹ بورڈ میں ہوں نہ ہی

پاکستان ٹیم میں، باہر رہ کر بھی اگرمیرا اثرو رسوخ ہے تو مجھے شاباش ہے، اتنا وقت نہیں کہ ٹیم سلیکشن کیلئے محمد وسیم کو کال کروں ،ایسی خبریں پھیلانے والے فارغ لوگ ہیں۔