شرجیل نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ۔۔ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں سلیکشن کےبعد وسیم اکرم کاحیران کن انکشاف

147

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے شرجیل خان کی فٹنس لیول پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی معیار پر پورا کرنے کیلئے انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے اور اسے مزید بہتری بنانے کی ضرورت ہے۔


وسیم اکرم نے کپتان بابراعظم کی جانب سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سیریز کے لئے سکواڈ کے انتخاب پر اٹھائے گئے تحفظات کا حوالہ دیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ چیف سلیکٹر اور کپتان کے مابین ٹیم کے انتخاب پر بحث ہونا اچھی بات ہے،

شرجیل خان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ بیٹسمین نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرے گا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ

وہ سلیکٹر کو فون کرکے نہیں بتاتے کہ کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنا ہے اور کسے نہیں،ان کے پاس اتنا وقت نہیں ہے، جو لوگ اس طرح کی افواہوں کو پھیلارہے ہیں وہ فضول لوگ ہیں ۔