بھرات بمقابلہ انگلینڈ، بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ ٹو ٹ گیا

172

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت نے آخری اور فائنل ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 36رنز سے شکست دیدی۔بھارت نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔ انگلش ٹیم 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر188رنز بناسکی۔


انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان 46گیندوں پر 48 رنز بناکر نمایاں رہے ان کی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ اپنی اننگز کے دوران انہوں نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کا

سب سے کم اننگز میں 1000 رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ بابر اعظم نے 26 اننگز میں 1000 ٹی 20 رنز بنائے تھے ان سے قبل سے یہ ریکارڈ بھارتی کپتان

ویرات کوہلی کے پاس تھا انہوں نے 27 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ۔تاہم ڈیو ڈ میلان نے یہ سنگ میل 24 اننگزوں میں پورا کرلیا ہے۔ یہ کارنامہ انہوں نے بھارت کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں سرانجام دیا۔