پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایساعالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو دنیا کےکسی امپائر کے پاس نہیں

107

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز حاصل کرتے ہوئے 400 انٹرنیشنل میچز مکمل کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی مایہ ناز امپائر نے 400 میچز مکمل کر لیے، اس طرح وہ دنیا کے نمبر ون امپائر بن گئے ہیں۔


علیم ڈار نے 136 ٹیسٹ، 211 ون ڈے اور 53 ٹی ٹونٹی میچز میں امپائرنگ کی، انہوں نے زیادہ ٹی ٹونٹی میچزمیں امپائرنگ کا احسن رضا کاریکارڈ بھی توڑ دیا۔ امپائرنگ میں 4 سنچریاں مکمل کرنے پر علیم ڈار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین، پرستاروں اور میڈیا کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دوسری طرف آئی سی سی نے بھی پاکستانی امپائر علیم ڈار کو مبارکباد دی ہے۔