شاہد آفریدی کو باب وولمر کی یاد ستانےلگی سابق کوچ کی برسی پرپیغام شیئر کر دیا

83

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ باب وولمر کی 14ویں برسی پر اُنہیں شاندار انداز سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر سابق کوچ باب وولمر کے ہمراہ

یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر کوچنگ کی بات کی جائے تو باب وولمر نے پاکستانی ٹیم کے لیے ایک مثال قائم کی۔ جب باب وولمر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کر رہے تھے تو ہم اُس وقت ہی ایک ٹیم کے لیے کوچ کے کردار کو سمجھ گئے تھے،

باب وولمر تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک باپ کی حیثیت رکھتے تھے جو ہر میچ کے بعد ہمیشہ کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے تھے پھر چاہے ہم وہ میچ جیتے ہوں یا ہارے ہوں، اچھا کھیلیں ہوں یا بُرا کھیلے ہوں‘۔ آخر میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’باب! میں آپ کو بہت یاد کرتا ہوں‘۔