کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹرز نے ملک میں جاری کو رونا وائرس کی تیسری لہر سے خبردار کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ کو رونا وائرس کی تیسری لہرخطرناک ہے،


حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے متعلق احتیاط کی تلقین کی ہے۔ کو رونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق پاکستانی سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس ایک بار پھر

تیزی سے پھیل رہا ہے، عوامی مقامات پر نہ جائیں، ماسک کا ہر صورت استعمال کریں ۔ محمد حفیظ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سماجی فاصلے کو اپنائیں، خود کو اور اپنے پیاروں کو

کو رونا وائرس سے بچائیں۔ دوسری جانب شاداب خان، حارث رؤف اور امام الحق کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کو رونا وائرس ایس اوپیز کا خیال رکھیں، فیملی سمیت خود کو کو رونا وائرس سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں