جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیےجاری تربیتی کیمپ میں مزید 7کھلاڑیوں کوطلب کرلیا گیا

166

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں سات اضافی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں عماد بٹ، خوشدل شاہ، محمد عمران، فیصل اکرم، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔


یہ کرکٹرز کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ ان سات کھلاڑیوں میں شامل دو کرکٹرز شاہنواز دھانی اور زاہد محمود دورہ زمبابوے کے لیے

اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔دوسری جانب، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اعظم خان اور صہیب مقصود کو بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور طلب کرلیا ہے،

جہاں یہ دونوں کرکٹرز این ایچ پی سی کے کوچز کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کریں گے۔ کیمپ قومی اسکواڈ کی جنوبی افریقہ روانگی کے بعد بھی لگایا جائے گا۔ اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جو حال ہی میں قومی اسکواڈ سے ڈراپ ہوئے۔