ورلڈ ٹی ٹوینٹی بھارت میں شیڈول،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ کرمقام تبدیل کرنے کاکہا تو بھارت نے جوابی خط لکھ کر کیا کہا؟ جانیے

310

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی اس سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول اور اس حوالے سے اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے ، تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوینٹی اس سال اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور


اس حوالے سے پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی کو خط لکھا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستانی ٹیم ،

میڈیا اور فینز کیلئے ویزا کی آسانیاں پیدا نہیں کرتا اور یقین دہانی نہیں کراتا تو ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا جائے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب آئی سی سی کو خط لکھ کر

یقین دہانی کروائی ہے کہ اکتوبر نومبر میں پاکستان سے آنے والے کرکٹ فینز ، میڈیا پرسنلز اور ٹیم سے جڑی تمام مینجمنٹ کو ہر طرح کی سہولیات کے ساتھ ویزا جاری کر دیا جائے گا ۔