کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی اوپنر شرجیل خان کی حمایت میں سامنے آگئے۔ ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ شرجیل خان کی فٹنس پر ہمیں کوئی تشویش نہیں ہے۔


شرجیل قدرے تندرست ہیں، وہ اپنی فٹنس کو بہتر بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں لیکن وہ رات و رات شاداب خان جیسے فٹ نہیں ہوسکتے، اب وہ قومی ٹیم کا حصہ ہیں جس کی وجہ سے انہیں سپورٹ کرنا ضروری ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ شرجیل کے فٹنس مسائل کی وجہ سے میں نے انھیں صرف ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے کہا کیوںکہ انہی مختصر فارمیٹ میں ایڈجسٹ کرنا آسان تھا۔

بابراعظم کے مطابق شرجیل میچ ونر کھلاڑی ہیں اور اسی لیے ہم نے انہیں منتخب کیا ، وہ بحیثیت اوپنر کسی بھی وقت میچ کی صورتحال تبدیل کرسکتے ہیں اور اس وقت بہترین فارم میں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں