دنیائے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کم عمری میں ہیٹ ٹرک، پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے دلچسپ انکشاف

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دنیائے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کم عمری میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تمام بولرز کا تعلق پاکستان سے ہے،اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تینوں کرکٹرز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ


’کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیائے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ہیٹ ٹرک لینے والے کم عمر ترین بولر پاکستان کے ہیں، ون ڈے کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر بولر عاقب جاوید ہیں کہ جب اس نوجوان فاسٹ بولر نے محض 19 برس اور 81 دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک کی۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ اعزاز محمد حسنین کے پاس ہے جنہوں نے 19 برس اور 183 دن کی عمر میں ہیٹ ٹرک کی اور نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سال اور 359 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔