جن بچوں نے دس میچ بھی نہیں کھیلے۔۔قومی ٹیم سےڈراپ ہونے پر وہاب ریاض بھی سلیکٹرز پربرس پڑے

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تجربہ کار فاسٹ بائولر وہاب ریاض کا خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیم سیٹ اپ میں آنا آسان ہے لیکن اس کے لئے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے


جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلئے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ میں وہاب ریاض کو شامل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے آخری بار دسمبر 2020ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں

پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اسلام آباد کے شالیمار گراؤنڈ میں پریس کانفرنس میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے لئے منتخب نوجوان فاسٹ باؤلرز کو 10 فرسٹ کلاس

میچوں کا تجربہ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کھلاڑیوں کی ناکامیوں کو برداشت نہیں کر تے ، نوجوان کھلاڑیوں کو سوچ سمجھ کر ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے۔