پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز، جنوبی افریقہ نے ٹیم کا اعلان کردیا

126

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ ٹیمبا باووما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔


جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے لیے 22 اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان 2 سے 16 اپریل تک

تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سکواڈ مین کپتان ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کاک، بیورن ہینڈریکس، ہینرک کلاسن، ملان، کیشو مہاراج، ایڈن مرکرام، ڈیوڈ ملر،

لنگی نگیڈی، اینرک نورٹجی، فلکوایو، ربادا، تبریز شمسی، جون سمٹس، وین ڈر ڈوسن، جونیئر ڈیلا، سمپالا، ویان ملڈر، سیسانڈا مگالا، کائل ویرائن، ڈیرن ڈوپاولن اور لیزاد ولیمز شامل ہیں۔

ٹی 20 سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، بورون فورٹوائن، بیورن ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، جارج لنڈے، وین ڈر ڈوسن، جنیمن ملان، سیسندا مگالا، ڈوائن پریٹوریس، تبریز شمسی، لوتھو سمپالا، کِل ورینائن، میگیکل پریٹوریس، لیزاد ولیمز اور وہان لوبے شامل ہیں۔